جماعت اسلام کے رہنما سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں۔
جماعت اسلام کے رہنما سراج الحق نے کہا کہ بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پرمسکراہٹ نہیں ہے۔
کامیابی حاصل کرنے والے ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنراستعفیٰ دیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ ہار جیت کا نہیں بلکہ ووٹ کے تقدس کی پامالی کا ہے۔

















