غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 7 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی گولہ باری میں 7 یرغمالی مارے گئے ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے سات میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان ساتوں کی موت کب ہوئی۔
حماس نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر اپنے حملوں کے دوران تقریباً 250 اسرائیلیوں اور غیر ملکیوں کو پکڑ لیا تھا جن میں سے تقریباً 130 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک قید ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی کل تعداد 70 سے زائد ہو سکتی ہے۔




















