Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھالیا، کابینہ کی فہرست تیار

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالی اور ساتھ ہی کے پی کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے گورنر کے پی غلام علی نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب صوبائی کابینہ کے لیے اراکین کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اور عاقب اللہ کے نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی کابینہ اراکین کے لیے فہرست میں موجود ہیں۔

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کے لیے یہ فہرست بانی پی ٹی آئی کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی اور پھر ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

اس سلسلے میں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، کابینہ سے متعلق پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version