بانی پی ٹی آئی ماضی میں اپنی مختلف تقاریر میں محمود اچکزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے 9 مارچ کی تاریخ دی گئی ہے۔
ملک میں قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں اپنی مختلف تقاریر میں محمود خان اچکزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
