Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی بحری جہازوں پر حملہ جاری رکھیں گے، حوثی باغی

یمن کے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی بحری جہازوں کو ڈبونا جاری رکھیں گے

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے برطانیہ کی ملکیت والے بحری جہاز روبیمار کے ڈوبنے کے بعد خلیج عدن میں برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

امریکی فوج نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ 18 فروری کو یمنی حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے جہاز شکن بیلسٹک میزائل سے نشانہ بننے کے بعد برطانیہ کا بحری جہاز روبیمار ڈوب گیا تھا۔

حوثیوں کی زیر قیادت حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “یمن مزید برطانوی جہازوں کو غرق کرتا رہے گا، اور کسی بھی قسم کے نتائج یا دیگر نقصانات کو برطانیہ کے بل میں شامل کیا جائے گا۔

نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے مزید کہا کہ یہ ایک بدمعاش ریاست ہے جو یمن پر حملہ کرتی ہے اور غزہ میں شہریوں کے خلاف جاری جرائم کی سرپرستی میں امریکہ کے ساتھ شراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ہی بہت سے بحری جہاز اس راستے سے منہ موڑ چکے ہیں۔ ڈوبنے سے آبی گزرگاہوں پر چلنے والے جہازوں پر مزید چکر اور انشورنس کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر عالمی افراط زر میں اضافہ ہو سکتا ہے اور خطے میں امدادی سامان کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔

بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو ملانے والی اہم آبی گزرگاہ باب المندب میں 18 فروری کو حوثیوں کے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل سے نشانہ بننے کے بعد بیلز کے جھنڈے والا روبیمار شمال کی جانب بڑھ رہا تھا۔

اس سے قبل امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے خبردار کیا تھا کہ جہاز کے کھاد کے سامان کے ساتھ ساتھ جہاز سے ایندھن کا اخراج بحیرہ احمر کو ماحولیاتی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں