Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قراقرم ہائی وے 27 مقامات پر ٹریفک کے لے کھول دی گئی، ترجمان وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان کا کہنا ہے قراقرم ہائی وے 27 مقامات پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے شدید برف باری سے بند ہونے والی قراقرم ہائی وے کو 27 مقامات سے کلئیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کے مزید 8 مقامات سے ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں جی بی کی حدود میں سڑک کھولنے کا کام جاری ہے۔

فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بند  مقامات میں پٹن، کیرو ،ثمر ،سازین،  تھک، تھور ، بونر اور گینی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھاکوٹ سے پٹن تک  سڑک دونوں اطراف سے مکمل صاف ہے، اور مسافروں کو جگہ جگہ سے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی حاجی گلبر خان کے احکامات کے بعد  سڑک سے ملبہ ہٹانے کے کام میں تیزی لائی گئی ہے۔ وزیر اعلی کے احکامات پر تمام متعلقہ  ادارے الرٹ ہیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرار کی میت صوبائی حکومت کے تعاون سے بوشی داس سے چلاس روانہ کر دی گئی ہے کیونکہ خراب موسم کی بنا پر ہیلی کاپٹر سروس ممکن نہ تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version