Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کامیاب منصوبہ تھا،یاسمین راشد

یاسمین راشد نےکہا ہےکہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کامیاب منصوبہ تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ شہبا شریف کو مبارک ہو وہ خود ہی اسمبلی میں مان گئے انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا، شہباز شریف کی زبان نہیں پسلی انکے منہ حقیقت بیان ہوئی ہے۔

 پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ ساڈی گل مک گئی اے ، گل وڈ گئی اے مختاریا تک سفر ہے ، عوام نے 8 فروری کو گھروں سے نکل کر بتایا ہے تہاڈی گل مک گئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواتین کی مخصوس نشیتی مانگنے والوں شرم کروں ، آپ کی ایسی اوچھی حرکتین دیکھ کر دل سے نکلتا ہے کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے آج بڑی سرکار کے ٹکرے پر حکومت بنا رہے ہیں، یہ لنگڑی لولی حکومت جس کی بنیاد عوام کی مرضی کے خلاف ہے یہ کیا خاک چلے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اسکی صبر کو مت آزمائیں ، صحت کارڈ کے حوالے سے مریم نواز شریف نے جھوٹ بولا ہیں، صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کامیاب منصوبہ تھا۔

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ انشورنس کمپنیوں کے ذریعے اسپتالوں کو ادائیگی ہورہی ہیں، میرے دور میں سرکاری اسپتالوں می  دس ارب روپے امدن حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version