Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسانوں پر مودی سرکار کے مظالم کے خلاف واشنگٹن میں احتجاج

کسانوں پر مودی سرکار کے مظالم کے خلاف واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں کا مظاہرہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکھ مظاہرین نے واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کے دوران مودی قاتل کے نعرے لگائے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کے خلاف آج یہاں اکھٹے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔

سکھ فار جسٹس کے ڈاکٹر بخشش سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، بھارت کسانوں پر ڈرون سے آنسو گیس گرا رہا ہے۔

سکھوں کی بڑی تعداد نے واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا، خالصتان کے پرچم اٹھائے ہوئے سکھ مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے میں نصب گاندھی کے مجسمے پر بھی خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

سکھ مظاہرین نے اس موقع پر مودی قاتل کے نعرے لگاتے ہوئے بھارتی سفارت خانے کے اطراف مارچ کیا، کسانوں پر مظالم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو ہندوستان سے آزاد کرانا ہے۔

متعلقہ خبریں