Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی لیڈر کے بارے میں غلط بات کریں گے تو آپکے لیڈر کو بھی بخشا نہیں جائیگا، پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی لیڈر کے بارے میں غلط بات کریں گے تو آپکے لیڈر کو بھی بخشا نہیں جائیگا۔

قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر علی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ریمارکس کے جواب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر ہم نے ماحول یہ رکھنا ہے تو کیا ہم جس مقصد کیلئے یہاں آئے ہیں وہ پورا کر سکیں گے؟ ذاتیات پرحملے کرنے ہیں تو کیسے چلےگا ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے، اس لئے اب ذاتیات پر حملے کر کے اور ایک دوسرے کو اکسا کر ہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے، جب دوسری طرف سے ہماری لیڈر شپ کے بارے میں بات ہو گی تو کوئی ان کے لیڈر کو بھی نہیں بخشے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version