سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کےمنازل طےکرےگا۔
ایرانی صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے دونوں اسلامی برادر مملک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی جبکہ ایرانی صدر نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ دونوں مملک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلیے مل کر کام کریں گے ۔
دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد پیش کی۔




















