Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کی فرضی مشقیں

این ڈی ایم اے کی جانب سے موسم بہار کی قومی سطح کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال  سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

این ڈی اے ایم کے مطابق قبل ازوقت تیاری اور اقدامات کے لیے قومی سطح کی 2 روزہ فرضی مشقوں کا انعقاد ہوا۔

فرضی مشقیں 4 تا 5 مارچ تک این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں جاری رہیں گی، ان مشقوں کا مقصد موسم بہار،سرما میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدرملک نے مشقوں کے افتتاحی سیشن کا آغاز کیا۔

ان مشقوں میں متعلقہ اداروں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لیے موقع فراہم کیا گیا اور ان سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیا ن مؤثر رابطے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فرضی مشقوں میں علاقائی اور قومی آفات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور منصوبوں کو عمل میں لایا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خشک سالی، آتشزدگی اور جھیلوں کے ٹوٹنے سے سیلاب کو فرضی مشقوں کاحصہ بنایا گیا جبکہ ہیٹ ویو اور صنعتی آتشزدگی کوبھی فرضی مشقوں کا حصہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version