Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرہ زائرین کے لیے پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف

سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے دنیا کی پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف کرادی۔

ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی بڑی حجاز مقدس کا رخ کرتی ہے ایسے میں ہماری ایئرلائن کی جانب سے زائرین کے لیے محفوظ تسبیح کو تخلیقی اداروں کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موتیوں کی مالا سے تیار کردہ یہ تصبیح نہ صرف زائرین کی عبادات کو مکمل کرے گی بلکہ اس سے ان کے ہاتھوں کی مسلسل صفائی بھی ہوتی رہے گی کیوں کہ اس تسبیح کی تیاری میں چائے کے درخت کا تیل بطورجراثیم کش عنصر استعمال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چائے کے درخت کا تیل جراثم کے وسیع اقسام کے خلاف انتہائی موثر ہے۔

اس حوالے سے سعودی ایئرلائن کے نائب صدر عصام اخونبے نے کہا کہ سعودی ائیرلائن کو منفرد پراڈکٹ متعارف کروانے پرفخر ہے۔

سینیٹائزنگ تسبیح مہمان مسافروں کو روحانی سفرکے دوران عبادت کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، یہ تسبیح سعودی ایئرلائن سے سفرکرنے والے مسافروں کو دستیاب ہوگی، سعودیہ کی جانب سے شہرمکہ مکرمہ بھی محفوظ تسبیح تقیسم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں