Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے اہل قرار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار  دے دیا۔

فیصلے کے تحت امریکی ریاستیں ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار بننے سے نہیں روک سکتیں۔

سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے متفقہ طور پر ریاست کولوراڈو کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے جس میں ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کے ریاستی الیکشن میں حصہ لینے سے روکا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں