وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ ماحول سے خوف کی فضا کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بی بی اے طالب علم لاریب کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی ہرگز گنجائش نہیں، طالب علم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ایسے علاقے جہاں ڈکیتی کی واردتیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں پولیس پکٹ اور گشت میں اضافہ کیا جائے
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ چھینا جھپٹی کی بڑھتی وارداتیں تشویش کا باعث ہیں، مجھے شہر میں ہر صورت امن و امان کی فضا برقرار چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ امن امان کا ایسا ماحول ہو کہ لوگ آزادنہ طورپر اپنے روزمرہ کا معمول برقرار رکھیں، ماحول سے خوف کی فضا کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا، مجہے لاریب کے قاتل فوری گرفتار کر کے رپوٹ دیں۔
