Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کا نمبر گیم مکمل

پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے حوالے سے نمبر گیم مکمل کرلیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی کے ارکین صدارتی مہم کمیٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا۔

 الیکشن کمیشن نے فارم 45، 46، 48 اور 49 ویب سائٹ پر جاری کردیئے۔

کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ آصف علی زرداری کا نمبر گیم پورا ہوگیا ہے۔

صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوں گے، پی پی کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ رابطہ کمیٹی فیصلہ آج کرے گی۔

مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کی آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version