Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صائم ایوب نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پارٹ ٹائم بولر صائم ایوب کو پہلا اوور دیا اور انہوں نے حیران کن طور پر پہلی ہی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز الیکس ہیلز کو بولڈ کردیا۔

اسی طرح صائم ایوب نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک اور جارح مزاج اوپنر کولن منرو سے پہلے ایک چھکا اور ایک چوکا کھایا لیکن اسی اوور میں ان کی وکٹ بھی حاصل کرکے میزبان ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

پشاور زلمی کے بولر صائم ایوب نے مجموعی طور پر اپنے دو اوورز میں دو وکٹیں حاصل کرکے 15 رنز دیے تھے تاہم ابتدائی بلے بازوں کی ناکامی کے سبب پشاور زلمی کو اس میچ میں 29 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پشاور زلمی کے نوجوان اوپنر صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی، اس سے قبل کوئی کھلاڑی یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کو میچ میں شکست ہوئی، جس کے بعد پوائںٹس ٹیبل پر 7 میچوں میں 3 فتوحات کے ہمراہ 7 پوائنٹس ہیں اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version