Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ترقی کرے گا مگر اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کرے گا مگر اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام کامیاب ہونے والے طلباء اور طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان بچوں کی کامیابی پر انکے والدین اور انکے اساتذہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اس وقت ضرورت ہے کہ ہم شر سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں، شر پسندوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سوسائٹی اس وقت ترقی کرسکتی ہے جب ٹیم ورک ہوگا، ٹیم میں کوئی شخص کمزور رہ رہا ہو تو ٹیم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ پاکستان ترقی کرے گا مگر اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نئے علم کو سیکھتے رہنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے جبکہ اچھا کردار ہونا بہت ضروری ہے، جنگلات میں زرعی یونیورسٹی کا اہم کردار ہے، سائنس ٹیکنالوجی کی اس وقت بہت ضرورت ہے، آرٹس میں بھی اس وقت کامیابی کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کے اندر نظم و ضبط اور کردار نہ ہو وہ کامیاب ہوکر بھی کامیاب نہیں ہو پاتے، مشکلات کے باوجود آپ نے صیح راستہ چنا تو آپ کامیابی کے سیڑھیوں کو چڑھتے ہیں، انسانی تہذیب کی ترقی اس وقت ہی مکمن ہے جب آپ سیکھتے رہے۔

محمد بلیغ الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی بھی بہت سے ایسے کسان ہیں جو پرانے زمانے سے اپنی کاسٹ کررہے ہیں، غذائی فصلوں میں جدت لانی انتہائی ضروری ہے، زرعی یونیورسٹی کسانوں کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے، یہ یونیورسٹی پہلے ہی بہت سے بہتر ہے مجھے امید ہے اس نے ابھی بہت اوپر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بہت سی چیزیں امپورٹ کرتا ہیں، ہم نے اپنے ملک میں ان چیزوں کو پیدا کرنا ہے، ہمیں اس پر محنت کرنی ہے تاکہ امپورٹ کا سسٹم ختم ہوسکے، یونیورسٹی زرعی طلباء کو ترقیوں تک پہنچنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ ہمیں دنیا کا لیڈر بننا ہے، ہمیں اپنی منزل کا پتا ہونا چائیے تاکہ غربت کو ختم کرسکے اور خوراک وافر مقدار میں پیدا کرسکے، یونیورسٹی میں سائیکل کا کلچر جو اپنایا گیا اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version