امریکہ کے شہر شکاگو میں ہونے والے پرائمری صدارتی انتخابات میں پاکستانیوں کے لیے اُردو میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے شہر شکاگو میں پرائمری صدارتی انتخابات کے لیے شکاگو بورڈ آف الیکشن کمیشن کی جانب سے اردو میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
شکاگو میں پرائمری صدارتی الیکشن 19 مارچ کو منعقد ہوں گے جب کہ صدارتی پرائمری الیکشن کے لیے شکاگو بورڈ آف الیکشن کمیشن نے جلدی ووٹ ڈالنے کی سہولت کا بھی آغاز کردیا ہے۔
شکاگو بورڈ آف الیکشن کمیشن کی ساؤتھ ایشین ریپریزنٹیٹوز کیمی کومھتا نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ شکاگو کے تمام 50 وارڈز میں جلدی ووٹ ڈالنے کی سہولت کا آغاز ہوچکا ہے۔
کیمی کومھتا نے بتایا کہ پرائمری صدارتی الیکشن کے لیے پاکستانی ووٹر کی سہولت کے لیے اردو میں بیلٹ کا اجرا کردیا گیا ہے، ووٹر ٹچ اسکرین کا استعمال کرکے اردو زبان میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔




















