Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان یورپی یونین سیاسی مذاکرات کا نواں دور اسلام آباد میں منعقد

پاکستان یورپی یونین سیاسی مذاکرات کا نواں دور اسلام آباد میں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان یورپی یونین سیاسی مذاکرات کا نواں دوراسلام آباد میں ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کی جبکہ یورپی یونین کی طرف سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایزیک مورا نے وفد کی قیادت کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیاسی مذاکرات میں پاکستان،یورپی یونین کے دوطرفہ تعلقات کا احاطہ کیا گیا، سلامتی، موسمیاتی، نقل مکانی اور نقل و حرکت پر بھی بات کی گئی، مذاکرات میں اہم علاقائی عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق بھی کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے تجارتی تعلقات میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا جبکہ فریقین نے یورپی یونین کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version