امریکہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےاور دونوں ممالک کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور کارآمد بات چیت کا خیر مقدم کریں گے۔




















