Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرینی صدر اور یونانی وزیر اعظم روسی بمباری سے بال بال بچ گئے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس روسی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اوڈیسا میں ہونے والے روسی حملے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس بال بال بچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے قافلے کے قریب نشانہ بنایا۔ حملے میں زیلنسکی اور یونانی وفد کے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میزائل ان کے قافلے سے صرف 152 میٹر کے فاصلے پر گرا جب کہ یہ واقعہ بدھ کے روز اوڈیسا بندرگاہ کے دورے کے دوران پیش آیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے ’’آج ہم نے یہ اسٹرائیک دیکھی ہے جب کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ہمارا مقابلہ کس سے ہے جو کبھی اس کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ کہاں حملہ کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ابھی مجھے پوری تفصیلات کا علم نہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ آج کے حملے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’ہمیں سب سے پہلے اپنا دفاع کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا کرنے کا بہترین طریقہ فضائی دفاعی نظام ہے‘‘۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر نے یونانی وزیر اعظم کو جنوبی شہر کا دورہ کروایا تھا جو کئی مہینوں کے روسی حملوں کے نتیجے میں پوری طرح تباہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version