Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ اسٹیڈیمز کے حوالے سے بڑے منصوبے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔

اپ گریڈیشن کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیمز کا اپ گریڈیشن پلان طلب کر لیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 روز میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلےمیں نیشنل اسٹیڈیم اور پھر راولپنڈی اسٹیڈیم کے پلان پر کام کا آغاز ہو گا۔

چیئرمین کے مطابق اسٹیڈیمزمیں شائقین کرکٹ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اور ضرورت کے مطابق اسٹیڈیم میں نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اور اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version