Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج مد مقابل آئیں گے

پی ایس ایل 9 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں  ایڈیشن میں ایونٹ سے باہر ہوجانے والی کراچی کنگز  کا مقابلہ آج پشاور زلمی سے ہوگا۔

کراچی کنگز کی ٹیم فتح کی صورت میں 10 پوائنٹس کے ساتھ بھی ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی نہیں کرسکے گی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔

پی ایس ایل کے رواں  سیزن کے پلے آف مرحلے  کی تمام ٹیمیں فائنل ہوچکی ہیں۔

ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں باہر ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version