Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں 28 سالہ خاتون جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل

بھارتی ریاست آسام میں 28 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے جس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی بھی ثابت ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام میں 7 مارچ سے ایک خاتون لاپتہ تھیں جن کی ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی لیکن ان کا پتہ نہیں چل سکا۔

بعد ازاں خاتون کی لاش گزشتہ روز اینٹوں کی بھٹی میں مل گئی جو اسی جگہ ملازمت کرکے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتی تھی۔

بھارتی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جس میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے ساتھ ساتھ جسمانی تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تاہم اب تک ملزمان کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

مقتولہ اسی علاقے میں اپنے شوہر کے ہمراہ رہتی تھی اور دونوں اینٹوں کی بھٹی میں کام کرتے تھے جو کئی روز سے بند پڑی تھی۔ علاقہ غیر آباد ہونے کی وجہ سے پولیس کو تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خاتون کی گمشدگی کی اطلاع اس کے شوہر نے پولیس کو دی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سے بھی تفتیش کی ہے لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version