Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عثمان خان کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی 

پاکستان سپرلیگ میں دو سنچریاں بناکر سب کی توجہ حاصل کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا جارہا ہے، اس کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ 

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عثمان خان نے پاکستان سپرلیگ میں شاندار پرفارمنس ضرور دی ہے مگر ان کو پاکستانی ٹیم کےلیے منتخب نہیں کیاجاسکتا کیونکہ عثمان خان یواے ای میں منتقل ہوچکے ہیں اور وہ اب قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلنے والے جارح مزاج عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

رواں سیزن میں عثمان نے پہلی سنچری کراچی کنگز کیخلاف اسکور کی تھی جس میں انہوں نے 59 گیندوں پر 106 رنز بنائے تھے۔

عثمان خان نے اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسری سنچری بنائی اور 50 گیندوں پر 200 کے اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل وہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 96 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version