Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان المبارک کے آغاز پر بھی اسرائیلی بربریت جاری، 67 فلسطینی شہید

رمضان المبارک کے آغاز پر بھی اسرائیلی بربریت  نہ تھم سکی، حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے رمضان المبارک کے آغاز پربھی بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 67 فلسطینی شہید جبکہ 106 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بھی نہ ہوسکا، نہتے اور معصوم فلسطینی بغیر سحری روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔

غزہ سٹی کے اطراف میں حملوں کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے ۔تلکرم اور نور شمس پناہ گزین کیمپ پر حملے میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

صہیونی فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔

غزہ میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے  جبکہ 72 ہزار 654 افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں