Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کی رمضان کی مبارکباد

امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے مسلمانوں کو   ماہ رمضان کی مبارک بادپیش کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان میں غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے بھی مسلم کمیونٹی کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔

برطانوی وزیر اعظم نے مقامی مسجد کا دورہ بھی  کیا۔

متعلقہ خبریں