بھارتی فضائیہ میں جہازوں کی تباہی اب روز کا معمول بن گئی ہے.
بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ’’بھارت شکتی‘‘ مشقوں کے دوران فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے دوران پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
جولائی 2022ء میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فضائیہ کے بڑھتے ہوئے فضائی حادثوں کے بعد ان کے جہازوں کو ’’اڑتے تابوت‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔
تیجس طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی نااہلی دنیا پر عیاں ہوچکی ہے۔




















