پولیس افسر بننے کے لیے آسٹریلیا ہجرت کرنے والا برطانوی شخص اپنی منگنی کی تقریب کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا۔
مغربی آسٹریلیا میں 29 سالہ لیام ٹرمر اپنے گھر میں ہونے والی منگنی کی تقریب کے دوران اچانک نیچے گر گیا جس کے باعث اس کی گردن کی شریان کو شدید نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ گھر میں موجود دیگر افراد نے اسے اپنے طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی، لیکن پیرامیڈیکس کے پہنچنے سے کچھ دیر پہلے لیام ٹرمر کی موت واقع ہو گئی۔
ویسٹرن آسٹریلیا پولیس کے کمشنر کرنل بلانچ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لیام ٹرمر کے اہل خانہ کے لیے ایک مشکل وقت ہے، اسے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی مگر ناکامی ہوئی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لیام ٹرمر کے اچانک گرنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔




















