Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 سمندری ہوائیں بحال، کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج اور کل تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مسلسل بلوچستان پر اثر انداز ہے، سندھ کے چند مقامات پر آج رات اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی  سمت سے 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چوبیس گھنٹے ںارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version