Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان کے آتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں خودساختہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا، اسلام آباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کیلا 260 روپے درجن جبکہ خربوزہ 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں سیب 200 سے 345 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں جبکہ کینو  درجن 250 روپے میں جبکہ امرود 266 روپے کلو کے بک رہے ہیں۔

دوسری جانب رمضان کے آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، اسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت 342 روپے ہوگئی، ٹماٹر 175 روپے کلو جبکہ لہسن 500 روپے اور ادرک 555 روپے کلو کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، برکتوں کا نزول کثرت سے ہوتا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں خاص کمی کر دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ہمیشہ اس کے الٹ ہوتا ہے اور رمضان کا چاند نظر آتے ہی ہر چیز کے نرخ خودبخود آسمان پر پہنچ جاتے ہیں۔

Exit mobile version