Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا باظابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق کمیٹی ضرورت پڑنے پر سرکاری یا نجی شعبے کے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہو گی جبکہ 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت شمال ہونگے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں