پشاور اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور اور سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہر خوف زدہ ہو گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور کے علاوہ نوشہرہ، مردان، سوات، دیر لوئر، دیر اپر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کئے گئے۔
اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے شانگلہ ایبٹ اباد ، باجوڑ،پاراچنار میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور اس کی گہرائی 130 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
