Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ، قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل کثرت رائے سے منظور کیا ہے جس کے تحت ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

یہ بل اب سینیٹ میں ایک غیر یقینی مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، حالانکہ صدر بائیڈن نے وعدہ کیا ہے کہ اگر یہ منظور ہو جاتا ہے تو اس پر دستخط کریں گے۔

بل کے حق میں 65 کے مقابلے میں 352 ووٹ پڑے۔ اب یہ 100 رکنی سینیٹ میں جائے گا، جہاں اس کے امکانات بہت کم واضح ہیں۔

دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر یہ بل ان کی میز تک پہنچ تا ہے تو وہ اس پر دستخط کر کے قانون کی شکل اختیار کر لیں گے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹک ٹاک کی چینی مالک بائٹ ڈانس کو اپنے امریکی اثاثوں سے دستبردارہونے یا امریکہ میں اس کی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی لگانے کے لیے تقریبا چھ ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

یہ قانون سازی ان خدشات کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے کہ بائٹ ڈانس چینی حکومت کے تابع ہے۔

امریکی سرکاری حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹک ٹاک اپنے تقریبا 170 ملین امریکی صارفین سے جمع کردہ ڈیٹا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ا

متعلقہ خبریں