Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیسرے تھنڈر نیشن کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

تیسرے تھنڈر نیشن کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تیسرا تھنڈر نیشن کپ کا فائنل بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 14 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بلال قریشی نے ناقابل شکست 62 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ انہیں پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلال قریشی نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے یہ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں جب کہ یہ جیت حاصل کرنے سے ہم بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا جب کہ میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے یہاں ہوں اور ہم نے 5،6 سالوں میں کافی فائنل کھیلے ہیں جن میں زیادہ تر ہمیں بھارت سے شکست ہوئی ہے لہذا یہ جیت ہمارے لیے بہت معنی رکھتی تھی۔

واضح رہے کہ تیسرے تھنڈر نیشن کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز ہی بناسکی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version