Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف الیکشن کمشنر کو سفیر تعینات کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر تعینات کرنے سے متعلق بیانات غلط اور گمراہ کن ہیں۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے بارے میں گمراہ کن افواہ ہے کہ اُن کو کسی ملک میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں کیوں کہ انہیں حکومت نے اس طرح کی کوئی پیشکش کی ہے اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور وہ کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے اور افواہ پھیلانے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version