Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند تنظیم پر پابندی عائد کردی

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند تنظیم پر پابندی عائد کردی۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان کی تنظیم ’’جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ‘‘ پر پابندی عائد کر دی۔

مودی حکومت نے نیشنل فرنٹ پارٹی کے سربراہ نعیم خان کو پہلے ہی بھارتی حکومت نے اگست 2017 سے قید کررکھا ہے اور اب ان کی تنظیم ’’جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ‘‘ کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر اعلان کیا کہ جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کی ہے۔

ترجمان کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ یہ اقدام 76 برسوں سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے اُٹھایا ہے جو شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ مودی سرکار اس سے قبل تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے پر جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر، مسلم لیگ، تحریک حریت، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، دختران ملت اور مسلم کانفرنس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں