سعودی عرب میں بیوی کو قتل کرنے کے سالی سے شادی رچانے والا شخص 38 سال بعد قانون کی گرفت میں آگیا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے 38 سال قبل معمولی سے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بیڈروم کے اندر ہی دفنادیا تھا۔
بعد ازاں ملزم نے اپنے سسرالیوں کو فون کرکے اپنی بیوی کی اچانک موت سے متعلق آگاہ کیا اور ڈرامہ رچاکر بیوی کی فوراً تدفین بھی کروادی۔
ملزم کے ساس اور سسر نے اپنی دوسری بیٹی کی شادی اس سے کروادی جو گزشتہ 38 سال کے ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے لیکن چھوٹی بہن اس بات سے بے خبر تھی کہ وہ اپنی بہن کے قاتل کے ساتھ زندگی گزاررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چند روز قبل گھر میں واش روم کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائی میں مزدوروں کو انسانی ہڈیاں ملیں جس پر مزدوروں نے پولیس کو اطلاع دی اور پھر ہڈیوں کے ڈی این اے سے سارا بھانڈا پھوٹ گیا۔




















