Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج رات خنک اور دن میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی ہواوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے  شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، خنک و خشک موسم کا سلسلہ مزہد 2 روز جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج مطلع صاف رہے گا جبکہ ائندہ پفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version