Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینٹ الیکشن؛ بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 2اپریل 2024کو خیبر پختونخواہ میں ہونیوالے سینٹ الیکشن کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی میں سید خورشید شاہ،فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچا اور شجاع خان شامل ہیں۔

اس سلسلے میں چیئرمین سیکرٹریٹ سے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرانے کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 مارچ کو آویزاں کی جائے گی، انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version