جنوبی کوریا کے سینئر ڈاکٹروں کا جونیئر ڈاکٹروں کے واک آؤٹ کی حمایت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا کے سینئر ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری تربیتی اصلاحات کے خلاف تقریبا ایک ماہ سے جاری ہڑتال میں جونیئر ڈاکٹروں کی حمایت میں 25 مارچ سے استعفیٰ دے دیں گے۔
20 فروری کو ہزاروں زیر تربیت ڈاکٹروں نے سرکاری اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کا مقصد میڈیکل کے طالب علموں کی تعداد میں اضافہ کرکے ڈاکٹروں کی کمی کو کم کرنا ہے۔
طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ زیادہ کام کرنے والے اور کم تنخواہ والے ابتدائی کیریئر پیشہ ور افراد کے لئے آخری دھچکا ہے۔
احتجاج کے باعث اہم سرجریاں اور علاج منسوخ کر دیے گئے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ملک اب تک مکمل بحران سے بچ گیا ہے جس کی وجہ نرسوں اور سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ فوجی ڈاکٹروں کو مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔
گروپ کے سربراہ بینگ جے سیونگ نے کہا کہ 20 یونیورسٹیوں میں میڈیکل پروفیسروں کے نمائندوں نے جو جنرل اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹر بھی ہیں ، جمعے کی رات ایک اجلاس منعقد کیا ، جس میں 16 اداروں کے نمائندوں نے اپنے جونیئر ساتھیوں کی حمایت کرنے کے حق میں رائے دی۔
بینگ نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہر یونیورسٹی کے پروفیسروں نے 25 مارچ سے رضاکارانہ طور پر استعفے جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔




















