جسٹس محمد علی مظہر نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت ججز سے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو ٹھنڈے دماغ سے عدالت کی کارروائی چلانی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ جج کا رویہ بہت معنیٰ رکھتا ہے، وکلاء کو ججز کے فیصلوں سے نہیں رویئے کی شکایات رہتی ہیں۔
جج کو ضدی ہونا چاہئے اور نہ ہی صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا چاہیئے۔ ججزغصے میں آئیں گے تو بی پی، شوگر اور دیگر امراض زیادہ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ججز کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے زیر تربیت ججز سے مزید کہا کہ فیصلہ تحریر کرنا فن ہے، فوجداری کیس کی بنیاد ہی شواہد پر ہوتی ہے، فوجداری کیس میں فریقین مقدمہ کھڑا ہی شواہد کی بنیاد پر کرتے ہیں۔
