Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل غزہ میں قحط کو ہوا دے رہا ہے، یورپی یونین ترجمان

یورپی یونین کے ترجمان جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں قحط کو ہوا دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں قحط کو ہوا دے رہا ہے اور بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

برسلز میں غزہ کے لیے انسانی امداد سے متعلق ایک کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر بوریل نے کہا کہ غزہ میں اب ہم قحط کے دہانے پر نہیں ہیں، ہم قحط کی حالت میں ہیں، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

جوزف بوریل نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے. بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیل قحط کو بھڑکا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے ردعمل میں بوریل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر حملے بند کریں اور حماس کے جرائم کے خلاف اپنے دفاع کے ہمارے حق کو تسلیم کریں۔

کاٹز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے وسیع پیمانے پر انسانی امداد کی اجازت دی تھی لیکن حماس کے عسکریت پسندوں نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے تعاون سے اس امداد کو ‘پرتشدد طور پر متاثر’ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version