وزیراعظم نےکہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، سکیورٹی فورسز، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پوری سیریز میں شاندار مقابلے اور بہترین سپورٹس مین سپرٹ دیکھنے میں آئی، حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی، پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں۔

















