کوئٹہ میں پھل، سبزی، گوشت اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہے ہیں،رمضان المبارک میں دوکانداروں نے سرکاری نرخ کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنے من مانی قیمتیں مقرر کی ہوئی ہے۔
سٹرابری سرکاری ریٹ 100 روپے، اوپن مارکیٹ میں 220 روپے فی ڈبہ جبکہ اعلیٰ کوالٹی سیب کا سرکای ریٹ 160 روپے، مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
مالٹا سرکاری ریٹ 90 روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ امرود سرکاری ریٹ سے 50 روپے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔
مارکیٹ میں کیلا 180 سے 200 روپے فی درجن جبکہ سرکاری ریٹ 127 روپے فی درجن مقرر ہے، مارو کدو 100 روپے کلو میں میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ 80 روپے مقرر ہے۔
تربوز سرکاری ریٹ 90 روپے اور مارکیٹ میں 180 فی کلو میں بک رہا ہے جبکہ کریلا 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
کھیرا اور گاجر سرکاری ریٹ سے 15 روپے زائد میں فروخت جاری ہے جبکہ لہسن اور ادرک بھی سرکاری ریٹ سے 60 روپے فی کلو زائد میں بک رہا ہے۔
پیاز کی سرکاری ریٹ 200 روپے جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے مقرر ہے، ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 75 روپے جبکہ مارکیٹ میں دوکانداروں نے 100 مقرر کیا ہے۔
آلو کا سرکاری ریٹ 50 روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں 60 سے 65 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ چکن 650 سے 670 ، بیف 1200 روپے جبکہ مٹن 2000 روپے تک قیمت مقرر کی گئی ہے۔
مسور دال 370 روپے، ماش دال 300، دال ملکہ 350 روپے کلو فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ مونگ دال 370 ، مونگ دال ثابت 300 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
