Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملہ، 20 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج  کے ایک بار پھر غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملے میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے الشفاء اسپتال پر اسرائیلی فوج  کی بمباری سے 20 فلسطینی شہید ہوئے۔

صہیونی فورسز کے جبالیہ کیمپ پر حملے میں بچے سمیت 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ رفح پر اسرائیلی بمباری میں 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے کے دوران 12 فلسطینیوں کو  گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81 فلسطینی شہید جبکہ 116 زخمی  ہوئے۔

غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 726 ہوگئی  ہے جن میں 13 ہزار سے زائد بچے اور 7 ہزار سے زائد خواتین شامل بھی ہیں جبکہ زخمیوں  کی تعداد 73 ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں