کینیڈین پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) نے پیش کی تھی جسے طویل بحث کے بعد متعدد ترامیم کے ساتھ 117 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،برسرِاقتدار لبرل پارٹی کے تقریباً تمام ارکان سمیت دوسری جماعتوں بلاک کیوبک وا اور گرین پارٹی نے ترمیم شدہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
جبکہ اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور اور ان کی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
این ڈی پی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے قرارداد کی منظوری کو اپنی جماعت کی فتح قرار دیا ہے۔




















