Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ   میتھیو ملر نے کہا ہے کہ  وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن دورے میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات کریں گے۔

میتھیو ملر نےکہا کہ بلنکن مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے جمعرات کو قاہرہ کا سفر کرنے سے قبل بدھ کو جدہ میں سعودی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ بلنکن کا مشرق وسطیٰ کا چھٹا دورہ ہوگا۔

واضح رہے کہ انٹونی بلنکن ان دنوں فلپائن کے دورے پر ہیں اور اس سے قبل وہ جنوبی کوریا کے دورے پر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version