Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینٹ انتخابات ؛ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل ،خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر منظور اور مسترد امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر عرفان سلیم،دلاور خان ،مرزا محمد آفریدی،فیصل جاوید،محمد طلحہ محمود،اظہر قاضی مشوانی،نیاز احمد،وقاص اورکزئی،فضل حنان،فیض الرحمن،عطاالحق،فدا محمد،شفقت آیاز،آصف رفیق ،تاج محمد آفریدی اور نور الحق قادری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سید ارشاد حسین،قاضی محمد انور،وقار احمد قاضی،خالد محمود،فضل حنان،دلاور خان،قیذر خان اور نورالھق قادری  کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن  کا مزید کہنا ہے کہ خواتین  کی نشست پر  مہوش علی خان ،روبینہ خالد،عائشہ بانو، شازیہ،روبینہ ناز  اور بیگم طاہرہ بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version