بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارسی برادری کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشنِ نوروز پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پاری کی جانب سے میں نوروز منانے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نوروز تجدید، امید اور اتحاد کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوروز کے پرمسرت موقع پر پارسی برادری کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے متنوع ثقافتی منظرنامے میں پارسی برادری کا کردار بھی اہم ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں پارسی برادری کی سماجی، معاشی اور ثقافتی میدان میں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آئیے ہم نوروز کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے امن، اتحاد اور تعاون کو فروغ دیں جبکہ آئیے ہم نوروز کے جذبے کو بروئے کار لاکر ہمارے درمیان حائل سرحدوں کو پار کریں اور تقسیم کا خاتمہ کریں۔
